مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ترکی یوریشیا یونین کے تیسرے اجلاس کے ضمن میں روسی پارلیمنٹ (ڈوما ) کے سربراہ سے ملاقات میں یورپی ممالک پر زوردیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر فوری طور پر عمل کرنا چاہیے۔
ایرانی اسپیکر نے ایران اور روس کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں روسی ڈوما کے سربراہ کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور روس نے مشترکہ طور پر اور باہمی تعاون کے ساتھ دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
لاریجانی نے عالمی مسائل میں امریکہ کی رفتار کو تخریب پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم مشترکہ ایٹمی معاہدے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں اور یورپی ممالک کو بھی چآہیے کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے عہد و پیمان پر عمل کریں۔
آپ کا تبصرہ